Daito Oriental School of Tomorrow
  • Call Us0345-8852288 0343-8991033

The best learning institution

welcome to Daito Oriental School of Tomorrow

Khuthila Syedan Mandi Bahaud Din

Principal Message






Questions? Let's Chat
SCHOOL HELP DESK
Online
Assalam o Alaikum, How Can We Help You?

About School

Daito School KS.

کٹھیالہ سیداں تعلیمی پس منظر میں: کٹھیالہ سیداں گاؤں منڈی بہاؤالدین شہر سے چند منٹ کی مسافت پر واقع ایک قدیم گاؤں ہے۔ یہاں لڑکیوں کا ایک ہائی سکول اور لڑکوں کے لئے مڈل سکول ہے۔ اس کے علاوہ چند پرائیویٹ ادارے ہیں جن کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔ اگر ہم یہاں کے تعلیمی پس منظر پر نگاہ ڈالیں تو یہ امر باعث حیرت ہے کہ منڈی بہاؤالدین شہر سے قریب ترین ہونے کے باوجود اس گاؤں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب تک اس گاؤں سے کوئی بچہ ڈاکٹر، پروفیسر، کمیشنڈ آفیسر حتیٰ کہ ایڈووکیٹ تک نہ بن سکا۔ اس اعلیٰ تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے جناب جاوید اقبال گوندل، حاجی صادق حسین صاحب ، اور دیگر احباب نے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ وہ گاؤں میں ایک ایسے تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد رکھنے پر متفق ہوئے جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد بچوں کوعصر حاضر کی جدید تعلیم کے ساتھ اپنے دین اور اللہ کے بنائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تعلیم دینا ہے۔ تا کہ مستقبل کے یہ معمار ملک و قوم کی خدمت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس مشن اور سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گاؤں میں ایک جدید اور معیاری نیشنل سکول سسٹم "دائتو اوریئنٹل سکول آف ٹومارو" کی برانچ قائم کی گئی ہے۔ ادارے کی سرپرستی ماہر تعلیم، پروفیسر مظہر اقبال دانش اور تیمور حیات گوندل صاحب کر رہے ہیں۔ ادارہ اپنے گاؤں کی جانی پہچانی شخصیت جناب حاجی صادق حسین صاحب کی زیر نگرانی ہے جو تعلیم کی ترویج اوربے لوث خدمت کے لئے جانے جاتے ہیں۔ان کی رہنمائی میں یہ ادارہ اپنے مقصد کے حصول کی جانب گامزن ہے۔ کیوں کہ تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس سے آراستہ ہونا معاشرے کے ہر فرد کا حق ہے۔ ملک کے ترقی یافتہ ہونے کا راز در حقیقت عوام کے ترقی یافتہ ہونے میں ہی پوشیدہ ہے۔ ادارے میں روایتی طریقہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دور حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔ سائنس کے طلبا و طالبات کے لئے جدید کمپیوٹر اور سائنس لیب کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ بچوں کی لکھائی بہتر بنانے کے لئے انہیں خوشخطی کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔ ادارے میں جہاں بچوں کو جدیددنیاوی تعلیم سے بہرہ ور کیا جا رہا ہے، وہیں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انہیں ایک بہترین انسان اور عملی مسلمان بنانے کے لئے دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ تمام بچوں کے لئے ناظرہ کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور وہ والدین جو اپنے بچے کو تعلیمی میدان کے ساتھ دینی علوم میں ماہر دیکھنے کے خواہش مند ہیں ان کے بچوں کے لئے سپیشل حفظ کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس امر کو یقینی بنانے کی حتی الامکان کوشش کی جا رہی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی زیر نگرانی بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول مہیا کیا جائے۔ اساتذہ اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ بچوں کی روحانی اور اخلاقی طور پر بہترین راہنمائی کی جائے۔ بچوں کے خیالات اور طرز ذندگی میں تبدیلی لاکر ان میں احساس ذمہ داری، شعور، محنت ، لگن اور وطن سے محبت کا شعور بیدار کیا جا سکے۔ جناب جاوید اقبال صاحب کی اس کاوش کو مدنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں انہیں منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سٹینڈنگ کمیٹی آن ایجوکیشن کا وائس چیئرمین منتحب کیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ایک میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ بھی سائن کیا گیا ہے جس کے تحت ادارے میں زیر تعلیم بچےخصوصی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ "دائتو اوریئنٹل سکول آف ٹومارو" کی قائم کردہ یہ برانچ اہل علاقہ کے لئے تعلیمی ماحول میں ایک خوش گوار تبدیلی ثابت ہو گی۔اور ادارہ آنے والے وقت میں تعلیمی میدان میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔


What we Have

Computer Lab

It is the age of science and technology which has brought a tremendous revolution in all the fields of life particularly in the field of communication Electronic devices have turned this world into altogether different and wonderful one undreamt by the pa

Library (Reading Room)

A library has been established to inculcate the taste for literature in the students according to their aptitude to meet the needs of real intellectual and moral development Apart from books the library is furnished with magazines educational video games

Character Building And Ideological Grooming

Discipline make the character enriched with the qualities of a well schooled person The central motto of school is to introduce thoroughly a modern education system inwardly woven to a form of discipline based of Islamic values and con


Gallery

  • Event Images

Student Online Admission Form


Staff Online Apply Form


Contact Us

Kuthiala Syedan

03458852288
0546-513125